ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:احتجاجیوں کی گرفتاری کامعاملہ :عدالت کا 26 کارکنان کی رہائی کا حکم

منگلورو:احتجاجیوں کی گرفتاری کامعاملہ :عدالت کا 26 کارکنان کی رہائی کا حکم

Fri, 07 Apr 2017 20:55:13    S.O. News Service

منگلورو:7/اپریل(ایس اؤنیوز)پولس کے ظلم کا شکار ہوئے نوجوان کو انصاف دلانے کا مطالبہ لے کر احتجاج کررہے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی )کی قیادت میں پولس کمشنر دفتر کے گھیراؤ کی کوشش کے دوران پولس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے جن احتجاجیوں کو گرفتار کیا تھا، عدالت نے اُن میں سے 26کارکنوں کو ضمانت پر رہا کرنے حکم جاری کیا ہے۔

پولس کی طرف سے گرفتارشدہ 98کارکنوں میں سے 72 کارکنوں کو اُسی رات رہا کیا گیا تھا، لیکن 26افراد کو عدالتی تحویل میں دیا گیا تھا، اس سلسلے میں جمعرات کو عدالت میں سنوائی ہوئی، اور جمعہ کو انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا عدالت نے حکم صادر کیا۔ اس سلسلے میں اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ایس ڈی پی آئی کا ایک وفد جیلوں میں بند کارکنوں سے فردا ًفرداً ملاقات کرتے ہوئے ان کی خبرگیری کی تھی۔


Share: